ڈپٹی کمشنرفیاض موہل کامفت آٹاتقسیم کے سنٹرز کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنرفیاض موہل کامفت آٹاتقسیم کے سنٹرز کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے 23 مارچ کے روز ضلع کی مختلف تحصیلوں میں قائم مفت آٹاتقسیم کے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔۔

اور شہریوں سے آٹے کے حصول میں درپیش مشکلات، شفافیت اور سنٹرز پر انتظامات بارے استفسار کیا، ڈپٹی کمشنر نے آٹے کا معیار اور وزن چیک کیا اور تمام سنٹرز پر مستحق خاندانوں میں اہلیت کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے آٹے کی تفصیلات بھی چیک کیں اورکہاکہ مستحق خاندانوں کو شفاف اور سہل طریقے سے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں