ڈسکہ :سحر و افطار میں گیس کی بندش ،صارفین کا احتجاج

 ڈسکہ :سحر و افطار میں گیس کی بندش ،صارفین کا احتجاج

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگا ر)ڈسکہ اور گردو نواح میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔۔

علاقہ بھرمیں سوئی گیس کمپنی نے سحری اور افطاری کے اوقات میں روزہ داروں کیساتھ دشمنی کا ثبوت دینا شروع کردیا، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،باروچی خانے اپنی افادیت کھو بیٹھے ،شہری بازار سے انتہائی مہنگی 350روپے فی کلو ایل پی جی خریدنے پرمجبور ہیں۔ خواتین نے بتایاکہ سحری اور افطاری کیلئے انتظامات انتہائی دشوار ہوکر رہ گئے ہیں، صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ سے بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں