38اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور83 ہیڈ کانسٹیبلان کی ترقی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے اجلاس میں سب انسپکٹر کی پروموشن کیلئے۔۔
ریجن بھر سے 38 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور83 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت آرپی او آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے پر غور کیا گیا۔کمیٹی میں سٹی پولیس آفیسر کے علاوہ ریجن بھر کے ڈی پی او ز شامل تھے ۔کمیٹی کے ممبران نے ملازمین کے سروس ریکارڈکی چھا ن بین، کردار، شہرت اور کام سے دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 83ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر جبکہ38 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرپروموٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرڈاکٹر حیدر اشرف نے ترقی پانے والے افسروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں، ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے ۔