پاکستان سے یکجہتی برائے بزنس و سیاحت کے عنوان پر سیمینار

 پاکستان سے یکجہتی برائے بزنس و سیاحت کے عنوان پر سیمینار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن نے پاکستان سے یکجہتی برائے بزنس و سیاحت کے عنوان سے سیم ٹیری۔۔

 برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا۔پروگرام میں برطانیہ کی سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں کی اہم شخصیات لارڈ قربان، لارڈ واجد خان، افضل خان ایم پی، یاسمین حسین ایم پی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ سیم ٹیری نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی سماجی اور کاروباری میدان میں اپنا لوہا منوایا، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے مثبت رویوں سے پاکستان کانام سربلند ہوا ہے ۔ پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے معروف تا جر و صحافی عرفان لطیف میر کو ان کی سماجی اور کاروباری خدمات کے صلے میں بزنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں