گوجرانوالہ ڈویژن میں اربوں کے387ترقیاتی منصوبے رک گئے،خرچ فنڈز کا ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ ڈویژن میں اربوں کے387ترقیاتی منصوبے رک گئے،خرچ فنڈز کا ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حکومت کی تبدیلی کے باعث گوجرانوالہ ڈویژن میں اربوں کے387 ترقیاتی منصوبے رک گئے ، 2 ارب 65 کروڑ روپے سے۔۔

 زائد کے فنڈز خرچ کردیئے گئے جبکہ حکومت نے ترقیاتی سکیموں میں خرچ ہونیوالے فنڈز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،سیوریج لائنوں،گلیوں نالیوں کی تعمیر اور دیگر تعمیرو مرمت کے منصوبوں میں بیشتر آخری مراحل میں تھے ، لوکل گورنمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،واسا ،ہائی ویز اور دیگر اداروں کی زیر نگرانی منصوبے شروع کئے گئے تھے جن کو بروقت مکمل کروانے کیلئے افسروں کو ٹاسک سونپ دیا گیاتھا ،اب ترقیاتی منصوبے رکنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سیوریج سسٹم ،لائنوں کی تنصیب ،گلیوں ،سڑکوں کی تعمیر ،تعلیمی اداروں ،مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور دیگر منصوبوں پر مجموعی طور پر دو ارب 65کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے جبکہ نگران پنجاب حکومت نے خرچ کئے گئے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے تاکہ منصوبوں کی شفافیت کی جانچ پڑتال اورکوالٹی کا جائزہ لیاجاسکے ۔دوسری طرف شہریوں نے رکے کام فوری شروع کرنیکامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں