کٹلری ایکسپورٹ سے 100 کروڑ سالانہ مل سکتے :خالد مغل

کٹلری ایکسپورٹ سے 100 کروڑ سالانہ مل سکتے :خالد مغل

وزیرآباد(نا مہ نگار)سٹی آف کٹلری وزیر آباد کا مقامی کٹلری مینوفیکچرنگ سیکٹر پنجاب اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں تسلیم شدہ ہے۔۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کٹلری کنسورشیم خالد مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وزیر آباد میں کٹلری مقامی سیکٹر اپنی ایکسپورٹ کے حوالے سے ڈالر کمانے اور میڈ ان پاکستان کے فروغ سے ڈالر بچانے والا شہر ہے دریائے چناب کے کنارے اس ضلع وزیر آباد کو گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل سٹیز پنجاب میں خاص اہمیت حاصل ہے جس کی ایک مضبوط شاندار تاریخی حیثیت ہے جس کو یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے پوری دنیا میں پھیلایا ہوا ہے ، برصغیر پر سکندر اعظم کے حملہ کے وقت بھی اس شہر میں جنگی اوزار دو آبہ میں واقع ہونے کی وجہ سے بنائے اور مرمت کئے جاتے تھے ، کٹلری آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج کی تعمیر کیلئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کو ابھی تک فنڈز مہیا نہیں ہو پا رہے ہیں جس سے ہزاروں ہنر مندوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی برینڈنگ اور پیداواری صلاحیت کی بہتری سے ایکسپورٹ بڑھانے کا موقع نہیں مل پا رہا ، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈز پاکستان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس منصوبہ کی جلد تعمیر کیلئے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد سے تعاون کرے گا جس سے سٹی آف کٹلری وزیر آباد کی ایکسپورٹ جلد 100 کروڑ ڈالر سالانہ پہنچ سکے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں