آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناہوگا:عبدالقدیرخاموش

 آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناہوگا:عبدالقدیرخاموش

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )جمعیت علما اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاہے کہ حکومت مفت آٹے کے بجائے ،سستاآٹاسکیم شروع کرے۔۔

منافع خوروں اورذخیرہ اندازوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، حکو مت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے قیمتوں کوکنٹرول کرے ،ملک کی معاشی کمزوری کو آئی ایم ایف پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہاہے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناہوگا۔ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث ڈالر کی پروازمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،مہنگائی کا طوفان بڑھتا چلا رہا ہے ،بجلی،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں باربار اضافہ کے باعث ملکی معیشت جو پہلے ہی بدحالی کا شکار تھی اب مزید تباہی کی دلدل میں دھنسی چلی جارہی ہے ،ذخیرہ اندوزاور گراں فروش بنیادی ضروری اشیا غائب کرکے مصنوعی بحران کے ذریعے من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں پورے ملک میں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی حکومت کی مفت آٹا مہم موت کا پروانہ بن گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں