حافظ آباد:تمام وا ٹر پلانٹس کی صفائی، فلٹرز تبدیل

حافظ آباد:تمام وا ٹر پلانٹس کی صفائی، فلٹرز تبدیل

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عمر فار و ق وڑائچ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ آباد ، اے ڈی سی آر امتیاز علی بیگ نے۔۔

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے شہر کے تمام واٹر پلانٹس کے فلٹر تبدیل کر وا کر مکمل صفائی کر ا دی۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی امتیاز علی بیگ نے بتا یا کہ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں چلنے والے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر تبدیل کر د ئیے گئے ،ضروری مرمت اور صفائی ستھرائی کا کام بھی کر الیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جناح پبلک ہال ،علی پور روڈ، سرکلر روڈ،میاں دا کوٹ،بجلی محلہ،المنیب میرج ہال کسوکے روڈ،سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے گئے ہیں تا کہ شہری رمضان المبارک میں صاف شفاف پانی حاصل کر سکیں ۔ انکاکہنا تھا کہ ایم سی افسروں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ صفائی اور فلٹرز کی تبدیلی کی نگرانی بھی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں