منڈی بہاؤ الدین:آٹا تقسیم کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

منڈی بہاؤ الدین:آٹا تقسیم کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے حیدر پیلس میں فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے آٹا کی فراہمی اور۔۔

سکیورٹی سمیت دیگر امورکا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹاسنٹر میں آئے شہریوں سے آٹا فراہمی بارے استفسارکیا اور شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے شہریوں کیلئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا خود معائنہ کیا۔انہوں نے خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کے معیار اور اس کے حصول کیلئے کسی قسم کی مشکلات سے متعلق شہریوں کی رائے جانی اور ان آرا کی روشنی میں عملہ کو اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔ خواتین،بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے ۔ بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کیلئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں