بھل صفائی نہ ہونے پر ٹیل کے زمیندار پانی سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار )بھل صفائی نہ ہونے پر نہری پانی کاٹیل تک پہنچنا مشکل ہوگیا، زمیندارپریشان ہوگئے ۔ صوبائی حکومت نے سالانہ بھل صفائی اور۔۔
نہروں کی مرمت کیلئے گزشتہ سال26دسمبر کو گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کی چھوٹی بڑی نہروں کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کی نہروں کو بھل صفائی کے بغیر ہی2ماہ پانی بند رکھنے کے بعد چالو کر دیا گیا۔بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہروں میں رکاوٹیں دور نہیں ہو سکی ہیں جس سے نہری پانی کا ٹیل تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے جس سے زمینداروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ۔ٹیل کے زمینداروں محمد خان گادی،رانا شبیر احمد نمبردار،اکبرگادی،رانا عارف حسین، ماسٹر نیامت علی گادی ودیگر کا کہنا تھا کہ بھل صفائی نہ ہونے سے ٹیل کے کھیت نہری پانی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے کسان ٹیوب ویل اور پیٹر انجن چلا کر مہنگی آبپاشی کرنے پر مجبور ہیں۔