ن لیگ نے باضابطہ عدلیہ مخالف مہم شروع کر دی :عثمان ڈار

 ن لیگ نے باضابطہ عدلیہ مخالف مہم شروع کر دی :عثمان ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈارنے کہا ہے کہ (ن)لیگ اپنی سیاسی ساکھ ختم ہوتی دیکھ کر انتقامی کارروائیوں۔۔

 پر اتر آئی ہے ،عوام پر ظلم و ستم اور لوٹ مارکے ساتھ ساتھ اب اس نے باضابطہ عدلیہ مخالفت مہم کا آغاز بھی کر دیا اورجوڈیشل اسٹیبلشمنٹ پر بہتان تراشی شروع کر دی ہے ،مینار پاکستان پر عوام کے سمندر نے پی ڈی ایم اتحاد پر سکتہ طاری کر دیا ہے اور یہ ان کے لئے ڈرئوانا خواب ہے ہم کپتان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ،امپورٹڈ حکومت اور سہولت کاروں کے ہتھکنڈے ناکام ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ کر امپورٹڈ حکومت ذہنی توازن کھوچکی ہے پاکستانی عوام کسی کی غلامی نہیں کرینگے ، حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے ۔ جناح ہاؤس میں انصاف لائرز فورم کے طاہر سلطان ،احمد محمود کھٹانہ،فرید عالم بھٹی، حافظ روہبان حفیظ، حسن علی، سائر بوبی، غزالہ عدنان راجپوت، صدر میٹروپولٹین کارپوریشن بیرسٹر جمشید غیاث ودیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو میں عثمان ڈار نے کہا کہ انتخابات سے فرار کی وجہ سے کپتان عمران اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہا ہے اب وہ بھاگنے کے لئے راستہ تلاش کر رہے ہیں لیکن پوری قوم پی ڈی ایم ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں