گکھڑ سپورٹس کمپلیکس :ڈیلی ویجز ملازمین 9 ماہ کی تنخواہ سے محروم
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں کام کرنے والے 14 ڈیلی ویجز ملازمین 9 ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جس پر ملازمین نے۔۔
احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور رمضان المبارک میں ملازمین کے گھروں کا کچن چلنا مشکل ہوچکا ہے ۔ ، اس موقع پر کئیر ٹیکر گکھڑ سپورٹس کمپلیکس شفاقت علی، جے سی عبدالحق، گرائونڈز سٹاف یاسر نوید، زریاب، بلال پرویز، بلال احمد ، عمرحیات، علی رضا، محمد عدیل، گیٹ کیپر ذکاء اللہ، سفیان حفیظ ، احمد حسن، سویپرپلوس مسیح اور شان ایمونل کا کہنا تھا کہ 9 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے سے جہاں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوا ہے تو وہیں گھر کا کرایہ، یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کی فیسیں بھی ادا نہیں ہورہی۔ پنجاب حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر تنخواہوں کی ادائیگی کاحکم دے ۔