پاسٹر مرقس شریف کی سمبل آف پاکستان ڈاکٹر جیمز شیرا سے ملاقات

پاسٹر مرقس شریف کی سمبل آف  پاکستان ڈاکٹر جیمز شیرا سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے 13 رکنی وفد کے ہمراہ یورپ میں پاکستان کی پہچان سابق لارڈ آف۔۔

 سٹی لندن سمبل آف پاکستان ڈاکٹر جیمز شیرا سے لوہیانوالہ میں ملاقات کی اورصدر پاکستان کی طرف سے تمغہ ملنے پر مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر جیمز شیرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے صحت کی بحالی عمر کی درازی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ وفد میں سربراہ پاکستان مسیحا ملت پارٹی اسلم پرویز سہوترا شکیل صدیق ڈاکٹر انور ریاض خان پاسٹر شمشاد ہنجرا پاسٹر اسلم کھوکھر سسٹرآستر مرقس رومیل اسلم سہوترا ولیم جاوید سسٹر حنہ آفتاب گل ودیگر شامل تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں