گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ن لیگ گجرات کے رہنمائوں کی ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ن لیگ  گجرات کے رہنمائوں کی ملاقات

گجرات(نامہ نگار )سابق میئر میونسپل کارپوریشن ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ناصر محمود اور سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں۔۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک مظہر اقبال اعوان، شعیب طارق بٹ، چودھری توصیف عبداﷲ، افتخار وڑائچ، حافظ وقار ایوب بٹ، عمر سلیم بٹ، فراست چٹھہ اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی ناصر محمود، حاجی عمران ظفر نے گجرات کے عوام کے دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں گجرات چیمبر کے دورہ کی دعوت دی۔ گورنر نے کہا کہ وہ جلد گجرات کا دورہ کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں