خطبات جمعہ میں تمباکو نوشی کے نقصانات بارے آگہی دی جائے گی

خطبات جمعہ میں تمباکو نوشی کے  نقصانات بارے آگہی دی جائے گی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کو محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مساجد اور درباروں میں خطبات میں۔۔

قرآن و سنت کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات بارے جامع آگہی دی جائے گی ،جس کا بھی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔سال 2023 قومی ادارہ صحت کے اعلان کے مطابق‘‘ترک تمباکوکا عزم کیجئے ’’ کے عنوان سے منایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)و سربراہ ٹوبیکو کنٹرول سیل شبیر حسین بٹ نے کہا کہ علما کرام اور خطیب اپنے علاقہ کے عوام کے مزاج سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ یہ اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے بچانے میں انتہائی کار گر ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں