مرکزی جمعیت اہلحدیث کی’’یوم تکریم شہدا پاکستان‘‘ ریلی

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی’’یوم تکریم شہدا پاکستان‘‘ ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سانحہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ باب ، جس پر قوم ہمیشہ شرمندہ رہے گی، یوم تکریم شہدا پاکستان ملی جذبے اور۔۔

قومی وقار کی ترجمانی ہے ، شہد کا خون کسی بھی قوم کیلئے باعث حیات ہوتا ہے اور زندہ اقوام اپنے شہد کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام‘‘یوم تکریم شہدا پاکستان’’ کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر شہر علامہ پروفیسر سعید کلیروی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ9مئی ملکی سیاسی و دفاعی تاریخ کا سیاہ باب ہے ، مولانا محمد صادق عتیق نے کہا کہ عمران خان نے 22برس میں نوجوان نسل کو تعصب، نفرت اورپر تشدد رویوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ صاحبزادہ حافظ عمران عریف نے کہا کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں