سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح

سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کردیا۔۔

 تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی سی عدنان محمود، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک غفور اور دیگر معززین بھی شریک تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،کرکٹ بورڈ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترویج کیلئے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہائی پرفارمنس سنٹر تعمیر کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کے لئے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات میسر ہوں اور وہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں،کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر سے نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل کو دور جدید کے مطابق بہتر کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا نے بتایا کہ سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ،ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈور بیٹنگ باؤلنگ کمپلیکس، جم، پریکٹس پچز، ہاسٹل اور ایڈمن بلاک موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں