سیالکوٹ :پولیس کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا پرتقریب

سیالکوٹ :پولیس کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا پرتقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کے زیر اہتمام‘‘ یوم تکریم شہدا پاکستان ’’کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آج 25 مئی یوم تکریم شہدا پاکستان کے حوالے سے شہدا پولیس و پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہدا پر سلامی پیش کی، پولیس اور فوج کے اعلٰی افسر وں نے شہدا کے گھروں میں جاکر فیملیز اور بچوں سے ملاقاتیں کیں اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں شہدا کی فیملیز کے اعزازمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او حسن اقبال نے تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر کینٹ سیالکوٹبریگیڈیئر حمید اﷲ ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالجبار، ایس پی انویسٹی گیشن ضیا اﷲ ، صدر بار کونسل مقصود احمد بھٹی اور پولیس افسر وں کے ہمراہ شہدا کی فیملیز کا استقبال کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے جس مقصد کی خاطر شہدانے جانیں قربان کیں ،اس مقصد کی تکمیل کیلئے آئندہ بھی جان دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں