ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 2 جون کو جناح سٹیڈم میں ہونگے

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات  2 جون کو جناح سٹیڈم میں ہونگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 2023 کا انعقاد 2 جون کو جناح سٹیڈم میں ہوگا۔ اس سلسلہ میں محمد نعمان بٹ گروپ کے حامیوں کا اجلاس نجی ہوٹل میں ہوا۔

اجلاس میں مختلف کلبوں کے صدور نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صدر سہیل منیر بٹ، جنرل سیکرٹری ذوالفقار شاہ اور فنانس سیکرٹری چودھری عاطف نصیر جٹ کا کہنا تھا کہ 2 جون کا سورج ان کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں