سیالکوٹ :سابق عداوت پر گھر میں گھس کر لڑکی پر تشدد

سیالکوٹ :سابق عداوت پر  گھر میں گھس کر لڑکی پر تشدد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق عداوت پر گھر میں گھس کر لڑکی کو زخمی کردیا گیا، ہاتھا پائی میں لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے۔

تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سندر پور میں چاند عرف چندو اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اشرف کے گھر گھس آیا اور گھر میں موجود اسکی بیٹی سے ہاتھا پائی کی اور کپڑے پھاڑ د ئیے اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں