سابق شوہر کی زوجیت کا شناختی کارڈاستعمال کرنے پرخاتون کیخلاف مقدمہ کاحکم

سابق شوہر کی زوجیت کا شناختی  کارڈاستعمال کرنے پرخاتون  کیخلاف مقدمہ کاحکم

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) تیسرے شوہر کی جیل سے رہائی کیلئے سابق شوہر کی زوجیت کا شناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ سراج کی عدالت میں فیروز والا پل کے علاقہ محلہ صدیق اکبر ٹائون کے شاہزیب نے سابق بیوی عائشہ کرن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دینے کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طلاق کے باوجود عائشہ کرن اسکی زوجیت کا شناختی کارڈ استعمال کر رہی ہے ، عائشہ کرن نے منشیات فروشی کے تھانہ جناح روڈ کے مقدمہ میں تیسرے شوہر رضوان کی سنٹرل جیل سے رہائی کیلئے عدالت میں بھی اسکی ز وجیت کا شناختی کارڈ استعمال کیا ،جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او سول لائن کو شاہزیب کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں