9مئی کے واقعات سیاہ باب ،ہر محب وطن غم زدہ :اقبال گجر

 9مئی کے واقعات سیاہ باب ،ہر محب وطن غم زدہ :اقبال گجر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لیگ ن کے سینئر ر ہنما سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے شہدا کی قربانیاں قوم کیلئے حیات ہیں، 9مئی کے واقعات تاریخ کا سیاہ باب ہیں جن پر ہر محب وطن پاکستانی غم زدہ ہے۔

 قوم افواج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ پی پی56سے نکالی گئی استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی اداروں کے استحکام ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ،تحریک انصاف کی جھوٹ اور فریب کی سیاست اپنے منطقی انجام کے قریب ہے ، ریلی میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع شعیب الطاف چیمہ، ی حلیم اختر بھولی گجر، ارشد کھرل ودیگرنے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں