حافظ آباد:ڈپٹی سیکرٹری صحت کا زیر تعمیرڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

حافظ آباد:ڈپٹی سیکرٹری صحت کا زیر تعمیرڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب جویریہ مقبول نے 10ارب روپے کی لاگت سے بننے والے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سائٹ کا دورہ کیا۔۔۔

 اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت محکمہ بلڈنگز اور محکمہ صحت کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی سیکرٹری جویریہ مقبول نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔محکمہ بلڈنگز کے افسروں نے انہیں میگا پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی سیکرٹری کاکہنا تھا کہ 10ارب روپے کی لاگت سے 400بیڈ پر مشتمل تعمیر ہونے والے اس نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کوعلاج معالجہ کیلئے تمام جدید اور معیاری سہولیات دستیاب ہونگی ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسر وں اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ اس عوامی فلاحی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تا کہ اس کی تکمیل سے عوام بہتر سہولیات حاصل کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں