سیالکوٹ:فنی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو وظائف کیلئے فنڈز جاری

 سیالکوٹ:فنی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو وظائف کیلئے فنڈز جاری

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی زکوٰۃ ڈیپارٹمنٹ نے 3 فنی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 1131طلبہ و طالبات کو وظائف کی ادائیگی کیلئے 2کروڑ،71 لاکھ 44ہزار روپے کے فنڈز جاری کر د ئیے۔

 ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی عدنان محمود اعوان نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے سربراہوں کو وظائف کے چیک د ئیے ، ضلعی زکوٰۃ آفیسر سیالکوٹ آصف شوکت بھی اس موقع پر موجود تھے  ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طلبہ سیالکوٹ میں زیر تربیت 533طلبہ کو فی کس 4 ہزار روپے وظیفہ کی ادائیگی کیلئے 1کروڑ 28 لاکھ40ہزار روپے ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات سیالکوٹ میں زیر تربیت221 طالبات کو فی کس 4 ہزار روپے وظیفہ کی ادائیگی کیلئے 53لاکھ4ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پسرور میں زیر تربیت 375طلبہ کو مالی سال 2022-23کے لئے فی کس 4 ہزار روپے وظیفہ کی ادائیگی کیلئے 90لاکھ روپے جبکہ تینوں اداروں کیلئے مجموعی طور پر 2کروڑ 71لاکھ44ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تینوں اداروں میں زیر تربیت طلبہ و طالبات کی فہرستوں کی تصدیق کے بعد وظائف کیلئے فنڈز جاری کر نے کی منظوری دی گئی تھی جس کے چیک ان اداروں کے پرنسپل صاحبان کے حوالے کر د ئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ فنی تعلیمی اداروں سے تربیت حاصل کرنیو الے نوجوان نہ صرف اپنے لئے روزگار کمانے کے قابل ہونگے بلکہ وہ دیگر افراد کے لئے بھی روزگار پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں