ممکنہ سیلاب حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ

ممکنہ سیلاب حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) آئندہ مون سون میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 113 مقامات اور دیہات میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

 ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے دیہات میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے اور دیہاتیوں کے ساتھ مویشیوں کو منتقل کرنے کا بھی پلان زیر غور لایا گیا جبکہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں پانی کے نکاس کیلئے محکمہ واسا اور بلدیاتی اداروں نے مشینری کو فعال کرنے کا کام شروع کردیا گیا،تحصیل وزیر آباد ، کامونکی سے ملحقہ دریا چناب کے چار بندوں ،پشتوں ،نالہ ڈیک ،نالہ ایک ،نالہ پلکھو وغیرہ کو بھی مضبوط کیا جائے گا اور سیلاب سے ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ سمیت15 محکمہ جات کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،گیپکو ،سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل وغیرہ کو تنصیبات محفوظ بنایاجائیگا،ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے  اور دیگر اضلاع کے درجنوں دیہات سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں، آئندہ بھی ان دیہاتوں میں فلڈ کیمپ لگانے ، صحت کی سہولیات، جانوروں کا چارہ، ونڈہ اور دیگر اقدامات اٹھانے کا پلان بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنرز ، سول ڈیفنس، ہلال احمر، محکمہ صحت ،پولیس، ٹریفک پولیس، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، پی ٹی سی ایل،ہائی ویز ، واسا، انہار، بلڈنگ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میٹروپولیٹن کارپوریشن،  ضلع کونسل، سوئی ناردرن گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ممکنہ متاثرہ دیہاتوں کے سکولوں اور ان کے بچوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں