قسطوں کی ادائیگی کا تنازعہ چھ افرادکا ایک شخص پرتشدد

قسطوں کی ادائیگی کا تنازعہ چھ افرادکا ایک شخص پرتشدد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) قسطوں کی ادائیگی کے تنازعہ پر چھ افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تھانہ مراد پور کے علاقہ ہنٹرپورہ میں قسطوں کی ادائیگی کے تنازعہ پر فہیم سمیت تین نامزد اور تین نامعلوم ساتھیوں نے ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے ندیم کے بھائی اعظم کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں