گجرات:اے ڈی سی ریونیو کااے سی کے ہمراہ سبزی منڈی کادورہ

گجرات:اے ڈی سی ریونیو کااے سی کے ہمراہ سبزی منڈی کادورہ

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا۔

 منڈی کے مختلف حصوں، صفائی کی صورتحال اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ ریٹ لسٹوں کا بروقت اجراء کیا جائے ، تمام دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خور ونوش کی فروخت یقینی بنائیں، زائد وصولی کرنے والے دکاندار و تاجر حضرات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گراں فروشی پر بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جاسکتے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں