گجرات:محکمہ زکوٰۃ کے زیر اہتمام شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

گجرات:محکمہ زکوٰۃ کے زیر اہتمام شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں محکمہ زکوٰۃ کے زیر اہتمام شہداء پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی کا اہتمام کیاگیا۔

 ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر میاں ثناء اﷲ نے ریلی کی قیادت کی، افسران و عملہ سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر میاں ثناء اﷲ نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، کوئی پاکستانی شہداء کی بے حرمتی نہیں کر سکتا ہے ، نو مئی کے واقعات سے پوری قوم افسردہ ہے ،پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ، شہداء کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں