گجرات:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر ریلی

گجرات:پاکستان مرکزی مسلم  لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر ریلی

گجرات (سٹی رپورٹر ) ضلع صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ امیدوارMPAحلقہ پی پی33 چودھری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ نے تکبیر ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ۔۔

 محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخا ن نے پوری زندگی وقف کرکے پاکستان کو دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنایا ،ہماری پوری قیادت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، آج وہ ہم میں نہیں لیکن عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو درپیش خطرات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں