پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالے ناکام رہیں گے: صاحبزادہ داؤد رضوی

 پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالے  ناکام رہیں گے: صاحبزادہ داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالاسلام میں تقریب منعقد ہوئی جس میں استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر صاحبزادہ داؤد رضوی نے کہا کہ پاکستان اولیا کرام کا فیضان اور بزرگان دین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ا س پر کوئی آنچ نہیں آ سکتی،پاکستان کیخلاف سازش اور بری سوچ رکھنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا ہے لیکن افسوس کہ حکمرانوں کا بین الاقوامی سطح پر رول ایٹمی ملک کے شایان شان نہیں اور ہمارے حکمران یہود و ہنود کے سامنے بھیگی بلی بنے نظر آتے ہیں جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں