گیپکو کا مئی میں افسروں کو 102 فیصدریکوری کا ہدف

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو نے اربوں روپے کے ماہانہ واجبات کی وصولی کیلئے تمام افسر وں کو102 فیصدریکوری کا ہدف دے دیا ،31 مئی تک ماہانہ ریکوری کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کردی۔ اندرون شہر کی پرکشش سب ڈویژنوں باغبانپورہ ،جی ٹی روڈ ،شاہین آباد ،ایمن آباد ،چن د
ا قلعہ کے افسر وں نے ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے صارفین کوڈی ٹیکشن اضافی بل بھجوانا شروع کرد ئیے ۔ ذرائع کے مطابق ریکوری ہدف پورا نہ کرنے والے سپر نٹنڈنٹ انجینئر ،ایکسین اور ایس ڈی او ز کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا جس پر گیپکو کی ریکوری ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ گیپکو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 126 سب ڈویژنوں میں ماہانہ اربوں روپے کی ہونے والی بلنگ کی وصولی کیلئے 102 فیصد ماہانہ ریکوری کا ہدف دے دیا ہے ،ریکوری ہدف پورا نہ کرنے والے سپر نٹنڈنٹ انجینئرز ،ایکسین اور ایس ڈی اوز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا تاہم بعض ایس ڈی اوز نے ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے صارفین کو اضافی بل بھجواد ئیے ۔