ملکی دفاع کیلئے قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے :خرم دستگیر

ملکی دفاع کیلئے قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے فسادی جتھوں نے 9مئی کو ملک میں فساد برپا کیا،ہم ملک توڑنے والوں کے ساتھ نہیں ۔۔۔

تعمیر کرنے والوں کے ساتھ ہیں،تعمیر کرنے والوں میں ہماری افواج ہے ،جس کے سپاہی آج بھی سرحدوں پر کھڑے ہیں،یہی افواج سب سے پہلے پاکستان کے ایٹمی قوت کی محافظ ہے ،ان کے پیچھے دفاع کے لیے پاکستان کی پوری قوم کھڑی ہے ،آج ہم دو باتوں کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،نواز شریف کی تاریخی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، ایٹمی دھماکے کئے 25سال ہو گئے ہیں اور ہم آج 25واں یوم تکبیر منا رہے ہیں،جب مشکل وقت آیا فیصلہ کرنے کا تو نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ شیر ہیں عمران خان نے مودی کے کشمیر کے قبضے کے الزام میں کمزوری اور بزدلی دکھائی،نواز شریف کا شیر ہونا پاکستان کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق وفاقی وزیر قانون و ایم این اے چودھری محمود بشیر ورک، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو محمد شعیب بٹ، سابق ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، حاجی وقار چیمہ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، چودھری یوسف سندھو ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں