کروڑوں روپے خرچ کے باوجود اندرون شہر 70 علاقوں میں سٹریٹ لائٹس خراب

کروڑوں  روپے  خرچ  کے  باوجود  اندرون  شہر  70  علاقوں  میں  سٹریٹ  لائٹس  خراب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) اندرون شہر 70 سے زائد علاقوں میں سٹریٹ اینڈ روڈ لائٹس خراب ہو گئیں ،بیشتر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی اور تنصیب کی گئی۔۔۔

 جن میں بیشتر خراب ہیں ،شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہنے لگا ،میونسپل کارپوریشن نے نئی جدید لائٹس کی تنصیب کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے لیکن عملہ کی غفلت اورمناسب نگرانی نہ ہونے سے اندرون شہر کے بارونق علاقے اورآبادیاں سٹریٹ اور روڈلائٹس سے محروم ہیں ۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے گزشتہ5سال سے متعدد علاقوں میں سٹریٹس اینڈ روڈ لائٹس چالو نہ کرائیں ۔ علاقہ کے لاکھوں شہری گھپ اندھیر ے میں آنے جانے پر مجبور کر د ئیے گئے ۔ محلہ اعوان چوک ،نوشہرہ روڈ ،مسلم ٹاؤن ،گرجاکھ ،گورونانک پورہ ،اسلامیہ کالج روڈ ،ماڈل ٹاؤن ،جناح روڈ مکمل ،باغبانپورہ ،دھلے چوک ،گوندلانوالہ روڈ،قلعہ میاں سنگھ مائنر روڈ ،کالج روڈ ،کھیالی دیگر علاقوں میں گلیاں تاریکی میں ڈوبی رہنے لگیں ۔شہریوں کا کہناہے کہ حکام خراب سٹریٹ لائٹس کو فوری درست کرائیں تاکہ مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں