لدھیوالہ:گرلز ، بوائز ہائی سکول کے طلبہ کتابوں سے محروم

لدھیوالہ:گرلز ، بوائز ہائی سکول کے طلبہ کتابوں سے محروم

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم لدھیوالہ کے بوائز ہائر سیکنڈری اور گرلز ہائی سکولز مکمل کتابیں فراہم نہ کر سکے۔۔

، سینکڑوں طالبعلم بازار سے کتابیں خرید کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے پر مجبور ہو گئے ،کئی طلبہ سکول چھوڑ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اور گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کے 3 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات کو مکمل کتابیں فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ،چند کلاسوں کو نامکمل کتابیں فراہم کی گئیں جس کی وجہ سے سینکڑوں طالبعلم اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے کتابیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت کتابیں ملنے سے ہم پر مالی بوجھ نہیں پڑتا تھا، اس سال بچوں کو کتابیں نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،صوبائی وزیر تعلیم نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو کتابیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں