علی پور چٹھہ پٹرولنگ پوسٹ 5سال بعد بھی فعال نہ ہوسکی

علی پور چٹھہ پٹرولنگ پوسٹ 5سال بعد بھی فعال نہ ہوسکی

علی پور چٹھہ(نامہ نگار )علی پور چٹھہ پٹرولنگ چیک پوسٹ 5سال بعد بھی فعال نہ ہوسکی، ایڈیشنل آ ئی جی نے 2018میں 4پوسٹوں کا افتتاح کیا تھا۔۔

 ،علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔2004میں پنجاب حکومت نے پٹرولنگ پولیس کا آغاز کیا، بڑی شاہراہوں پر پٹرولنگ پولیس کی چیک پوسٹوں کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا ،علاقے کی ضرورت اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر علی پور چٹھہ بچہ چٹھہ، کیلاسکے ، احمد پور ورکاں، پل جھریاں حافظ آباد میں چیک پوسٹوں کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا۔بچہ چٹھہ کے مقامی میندار حاجی اسلم نے اراضی عطیہ کی۔ 22فروری 2018کو ایڈیشنل آ ئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ امجد جاوید سلیم نے 4پٹرولنگ پوسٹ کا افتتاح کر کے سنگ بنیاد رکھ دیا۔بعدازاں احمد پور ورکاں، پل جھریاں حافظ آباد چوکیوں کی اڑھا ئی سال میں تعمیر مکمل کرکے انہیں فعال کردیا گیا ہے جبکہ5سال گزرنے کے بعد بھی علی پور چٹھہ کے نواحی گائوں بچہ چٹھہ اور کیلاسکے میں چیک پوسٹ فعال نہ ہو سکیں۔فنڈز کی عدم فراہمی اور ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا۔ شہریوں نے آ ئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کی تعمیر کو یقینی بنا کر فعال کیا جا ئے تاکہ علاقے میں لااینڈ آرڈر کی صوتحال بہتر ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں