مسلط حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے :طارق سلیم

مسلط حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے :طارق سلیم

گجرات (سٹی رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں جماعت اسلامی قوم کیلئے امیدکی کرن ہے۔۔

، سب کوآزمانے کے بعد عوام اب مسائل کا حل چاہتی ہے جوصرف دیانتداراورمخلص قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،شفاف اور بے داغ کردارہمارافخرہے ،صوبہ بھرمیں امیدواروں کی نامزدگی فائنل کردی، کنونشن 6جون کومنعقد کریں گے جس سے امیرجماعت سراج الحق خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ، کارکن گھر گھر دستک مہم کے ذریعے کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کا پیغام عام کریں، ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ آئندہ سو برس بھی اقتدار میں رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی اسلام آبادکے ذمہ داروں کی ٹریننگ ورکشاپ اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ہم ملک میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ عوام اپنے لئے وہ قیادت منتخب کرے جو ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں