پنڈی بھٹیاں :جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ، عملہ صفائی غائب

پنڈی بھٹیاں :جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ، عملہ صفائی غائب

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پندی بھٹیاں شہریوں کو صفائی کی سہولت مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔۔

 ، پورا شہر فلتھ ڈپو بن گیا ،شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آ نے لگے ، نالوں اور نالیوں کا پانی سڑکوں ،بازاروں اور گلیوں میں بہہ رہا ہے ،گلیوں سے گزرنا محال ہو گیا ، مچھروں اور مکھیوں کی افزائش سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، سینیٹری ورکرز کئی کئی روز تک صفائی کیلئے نہیں آتے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹری ورکرز کی کثیر تعداد گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہی ہے ،یہ اپنی ڈیوٹی کرنے کے بجائے سیاستدانوں کے ڈیروں کی رونقوں میں اضافہ کرتے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر بھی اس سلسلہ میں کو ئی کردار ادا نہیں کر ر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے جس سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں ، متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں