چن دا قلعہ چوک میں مغلیہ فن ثقافت کو اجاگر کرنے کی تیاریاں

چن دا قلعہ چوک میں مغلیہ فن  ثقافت کو اجاگر کرنے کی تیاریاں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )پی ایچ اے کی جانب سے مغلیہ فن ثقافت پر مبنی گلدان،صراحیاں چن داقلعہ چوک گرین بیلٹس میں نصب کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔۔

جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ تاریخی فن تعمیر کی یاد بھی دلائیں گے ۔اس حوالے سے تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے جو شہر کی خوبصورتی میں خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے ۔اِن خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے چن دا قلعہ چوک گرین بیلٹس میں گلدان لگانے کیلئے ہونیوالے کام کاجا ئزہ لینے کے موقع پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کو خوبصورت کلین گرین شہروں کی صف میں کھڑا کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں