گجرات:غیر قانونی بلڈنگز کیخلاف کارروائی ،97 لاکھ ریکوری

گجرات:غیر قانونی بلڈنگز کیخلاف کارروائی ،97 لاکھ ریکوری

گجرات(نامہ نگار )میونسپل کارپوریشن گجرات کی پلاننگ برانچ کی مئی کے آخری دو ہفتوں میں کنوریشن فیس کی مد میں 97 لاکھ سے زائد کی ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے۔۔

 ۔جو کہ خزانہ میونسپل کارپوریشن گجرات میں جمع کروائی گئی ہے ،ایم اؤ پلاننگ حسین لیا قت نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ ڈیفا لٹر بلڈنگز مالکان اور غیر قانونی بلڈنگز کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں،جن کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقد مات کا اندراج ہو گااور بلڈنگ سیل کردی جائیں گی اور بغیر نقشہ پاس کرائے تعمیر کی گئی بلڈنگز کوگرا دیا جائے گا اور فیسیں وصول کر کے بجٹ سے قبل خزانہ میونسپل کارپوریشن گجرات میں جمع کروائی جائیں گی-

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں