راہوالی:غیر قانونی گاڑیوں کے سٹینڈ قائم ، عوام سے لوٹ مار

راہوالی:غیر قانونی گاڑیوں کے سٹینڈ قائم ، عوام سے لوٹ مار

راہوالی (نامہ نگار)بااثر افراد نے جی ٹی روڈاور ملحقہ سڑکوں پر نجی ہسپتالوں، سنوکر کلبوں، شاپنگ پلازوں کے باہر غیر قانونی خود ساختہ گاڑیوں کے سٹینڈ قائم کرکے۔۔

 عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ جگا ٹیکس قسم کے بااثر افراد نے جی ٹی روڈ نجی ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر خود ساختہ موٹر سائیکل سٹینڈ قائم کرکے اپنے غنڈوں کے ذ ریعے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ موٹر سائیکل کی 30روپے سے لے کر 50روپے تک فیس پرچی کے نام پر جگا ٹیکس وصول کرنا معمول بن گیا احتجاج کرنے والوں کو اپنے ملازم رکھے ہوئے غنڈوں کے ذ ریعے خطرناک دھمکیاں اور بے عزت کیا جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں