سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، لکڑیاں اور ایل پی جی مہنگی ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال غریب۔۔

عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔سیالکوٹ اور گردونواح کے متعدد علاقے میانہ پورہ، محلہ اسلام پورہ، رنگ پورہ، محمد پورہ ،کرسچن ٹاؤن ،مبارک پورہ، حاجی پورہ، کچا شہاب پورہ سمیت دیگر علاقوں میں گھروں سے گیس کی بندش جاری ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایل پی جی ہماری پہنچ سے دور ہے لکڑیاں بھی بہت مہنگی ہوچکی ہیں جبکہ بازار ی کھانا خرید نہیں سکتے خواتین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں گھریلو گیس کی بندش کردینا حکومت کا شرمناک کھیل ہے اور غریب عوام کو بھوک سے ماردینے کے مترادف ہے ۔ اگر گھریلو گیس کی بندش ختم نہ کی گئی تو ہم خواتین اپنے بچوں کو لیکر سٹرکوں پر آجائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں