سیالکوٹ:گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، جر مانے

سیالکوٹ:گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، جر مانے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ مئی کے دوران ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے۔۔

دوران1069 ناجائز منافع خوروں پر 35لاکھ74900روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 55مقدمات بھی درج کرائے گئے ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں ضلع سیالکوٹ نے صوبہ بھر میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 28168مقامات پر اشیائے خورد و نوش کی انسپکشن کی اس دوران 1069 دکاندار گرانفروشی ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے پر ضلع بھر میں 66گودام اور دکانیں سیل بھی کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں