حافظ آباد تاخا نقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹر چینج سڑک کی تعمیر شروع

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) حافظ آباد تاخا نقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹر چینج سڑک کی تعمیر و مرمت اور کار پٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا۔۔
ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے سڑک کی کار پٹنگ کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن اور محکمہ ہائی وے کے افسر بھی مو جو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کے افسروں اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ سڑک کی کارپٹنگ کا کام اسی ہفتہ مکمل ہو جا نا چاہیے تا کہ عوام کو در پیش سفری مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔