میٹرک کے طلبہ کو ٹیکنکل کورسز کرانے کیلئے سمر کیمپ

میٹرک کے طلبہ کو ٹیکنکل کورسز کرانے کیلئے سمر کیمپ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران میٹرک کے۔۔

 امتحانات سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ٹیکنکل کورسز کرانے کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں کو موجودہ دور اور مقامی انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ، سٹوڈنٹس اپنی دلچسپی کے کورسز کا انتخاب کریں اور تربیتی سہولیات سے بھرپور استفاد ہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کے ایم ڈی محمد عاصم جاوید کے ہمراہ سمر سکلز کیمپ 2023کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمد اعوان نے چھٹیوں کے دوران شارٹ ٹیکنیکل کورسسز کے لئے لگائے گئے سمر کیمپ میں داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی اور ان کو ہدایت کی کہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ایسے ٹیکنیکل کورسسز کی تربیت حاصل کریں جن کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ڈیمانڈ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں