ٹوکن ٹیکس نادہندہ 230گاڑیوں کے چالان،11لاکھ کی ریکوری

ٹوکن ٹیکس نادہندہ 230گاڑیوں کے چالان،11لاکھ کی ریکوری

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 230گاڑیوں کے چالان کر کے۔۔

موقع پر گیارہ لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جام سراج کی ہدایت پر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ز اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔ ایکسائز افسروں و اہلکاروں نے ایکسائز پولیس کی وردیاں پہن کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز مظہر حسین کی سربراہی میں گوجرانوالہ کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر ناکہ لگائے ۔2100 گاڑیوں کی چیکنگ کی ، جن میں سے 230گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں جن کے چالان کئے گئے اورای پے منٹ کے ذریعے موقع پر 11 لاکھ روپے جمع کئے گئے جبکہ 9 لاکھ روپے کی رسید یں دی گئیں ، ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جام سراج کاکہنا تھا کہ شہری اپنے ذمہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں ، 30 جون سے قبل بغیر کسی جرمانہ کے ٹوکن ٹیکس جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ 30 جون کے بعدجرمانے بھی ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں