سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ اختتام پذیر

سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ اختتام پذیر

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ کا سنگل فائنل گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول چونڈہ اور ٹیم ایونٹ یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے جیت لیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کھلاڑیوں میں 1لاکھ 50ہزار روپے کے کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل کو ہدایت کی ہے کہ جن سرکاری سکولوں میں ٹیبل ٹینس کے باصلاحیت پلیئرز موجود ہیں ان سکولوں میں ٹینس ٹیبلز فراہم کریں تاکہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ میں نکھار آئے اور وہ ملکی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ کی بحالی اور فلور کی مرمت اور پالش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس سمیت ان ڈور گیمز کے انعقاد کیلئے سپورٹس کمپلیکس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر ایم او فنانس رانا ثقلین، ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ملک ارشد، جنرل سیکرٹری عابد محمود بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی ٹیبل ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں میچ ریفری سمیت دیگر آفیشلز کو میچ فیس کی مد میں 1 لاکھ 20ہزار روپے دیتے ہوئے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے با صلاحیت کھلاڑیوں کو کھیل کی جدید ٹیکنیک اور فٹنس کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ایسوسی ایشن کردار ادا کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں