ڈسکہ اور مضافات میں بجٹ سے قبل مہنگائی کا طوفان

ڈسکہ اور مضافات میں بجٹ سے قبل مہنگائی کا طوفان

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ڈسکہ اور مضافات میں بجٹ سے قبل مصنوعی مہنگائی کا طوفان آ گیا، سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑاتے ہوئے خودساختہ ریٹس مقرر کر دئیے گئے ،شہریوں کی مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہونے لگا۔۔۔

 پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناجائز منافع خوروں کے آگے بے بس ہو کر رہ گئیں۔ بجٹ سے قبل شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری نرخنامہ جاری کیا ہے مگر ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخنامہ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپا کردیا جو تھمنے کے بجائے بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ ڈسکہ میں دودھ 130روپے کے بجائے 180روپے ، دہی 140روپے کے بجائے 200روپے کلو، چھوٹا گوشت 1400روپے کے بجائے 2000روپے کلو، بڑا گوشت 700روپے کے بجائے 900روپے کلو،تنوری روٹی 15کے بجائے 20روپے ،نان 20کے بجائے 30روپے میں فروخت ہورہا ہے ،مرغی کا گوشت 621روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے ناجائز منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک د ئیے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں