مقتول رانا نعیم ایڈووکیٹ اور چچا سادھوکی میں سپر د خاک

 مقتول رانا نعیم ایڈووکیٹ اور چچا سادھوکی میں سپر د خاک

کامونکے ، گوجرانوالہ (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر رانا نعیم رضا ایڈووکیٹ اور ا ن کے چچا رانا آصف کو سادھوکی میں سپردخاک کردیا گیا۔

 نمازِجنازہ میں وکلا سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ رانا نعیم رضا ایڈووکیٹ اپنے چچا رانا آصف کے ہمراہ جمعرات کو بھلوال عدالت میں اپنے بھائی وسیم کے قتل کیس کی سماعت کے بعد کار پر واپس آرہے تھے کہ مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ علاوہ ازیں واقعہ کیخلاف گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھر میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ،ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہو گئے ۔ پنجاب بار کونسل کی کال پر گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، گجرات ، نارووال ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔ وکلا رہنمائوں کی جانب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں