ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں 65 شکایات کا ازالہ

 ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں 65 شکایات کا ازالہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا نہ صرف ضلع کی تمام تحصیلوں میں باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔۔۔

 بلکہ ضلعی سطح پرتسلسل سے منعقد ہونے والی کچہری میں ڈپٹی کمشنرسے پٹواری اورلینڈ ریکارڈ کے افسران وعملہ شرکت کرتا ہے تاکہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اورسائلین کو درکارسروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ نے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران ضلع بھرسے مجموعی طور پر 60درخوستیں موصول ہوئیں،ماہ مئی کے دوران رہ جانے والی 12درخواستوں کی بھی سنوائی کی گئی جن میں سے 65درخواستوں کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا جبکہ بقیہ7 درخواستیں کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کوارسال کرتے ہوئے آئندہ کھلی کچہری سے قبل حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں