وزیرآباد:تحصیل ہسپتال کی او پی ڈی بند ،ڈاکٹرز کا احتجاج

وزیرآباد:تحصیل ہسپتال کی او پی ڈی بند ،ڈاکٹرز کا احتجاج

وزیرآباد(نا مہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال وزیرآباد میں دوسرے روز بھی او پی ڈی بند کر کے احتجاج کیا گیا،او پی ڈی بند ہونے سے مریض رل گئے ۔

لاہور چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر سعد پر تشدد کیخلاف دوسرے روز بھی تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج جاری رہا ، تشدد کرنیوالے پانچ افراد پر ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے اور ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔مریضوں اور لواحقین نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سینکڑوں مریضوں کو ہسپتالوں میں بے یارو مددگار زندگی و موت کی کشمکش میں چھوڑ کر احتجاج میں مصروف ہیں مریض تڑپ رہے ہیں لیکن انکو کوئی پرواہ نہیں۔ مریضوں، لواحقین،عوامی سماجی حلقوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے اپیل کہ خدارا احتجاج چھوڑ کر مریضوں کی طرف توجہ دیں تا کہ انکی تکالیف رفع ہو سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں